مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات

Jul 09, 2022 | 09:16:AM
مسجد نبوی،مکہ مکرمہ،سععودی عرب،عیدالاضحی،نماز عید
کیپشن: طواف زیارت کے بعد حجاج رات منیٰ میں گزاریں گے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور مناظر دیکھے گئے ہیں۔

 شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی، نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے: خطبہ حج

 اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 دوسری جانب مطاف میں حجاج کا طواف حسب معمول جاری رہا، حجاج کی گروپ کی شکل میں حرم آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 اس سے قبل حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچ رہے ہیں، عیدالاضحیٰ کے پہلے دن حجاج رمی کررہے ہیں ، آج صرف بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی۔

 جس کے بعد حجاج اپنا وقت عبادت میں گزاریں گے، قربانی کے بعدحجاج کرام سر منڈوا کر احرام کی حالت سے باہر آ جائیں گے، طواف زیارت کے بعد حجاج رات منیٰ میں گزاریں گے۔