گلوکار عاطف اسلم کا اپنی اہلیہ کی تعریف کرنے کا طریقہ مداحوں کو بھا گیا

Jul 09, 2021 | 20:28:PM
گلوکار عاطف اسلم کا اپنی اہلیہ کی تعریف کرنے کا طریقہ مداحوں کو بھا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گلوکار عاطف اسلم کا اپنی اہلیہ کی تعریف کرنے کا طریقہ مداحوں کو بھا گیا۔
انسٹاگرام پر عاطف اسلم کا اہلیہ سارہ کی تصویر پر کیا گیا ایک تبصرہ خاصہ وائرل ہورہا ہے جس میں عاطف کا کہنا ہے کہ کون ہے یہ لڑکی ،جو میرا کریڈٹ کارڈ میک اپ پر اڑادیتی ہے۔
تبصرے کی اگلی لائن میں عاطف نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حرا کی منگنی تڑواکر ان سے شادی کی: مانی کا انکشاف
عاطف کا تبصرہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جاچکا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے عاطف کو داد دیتے ہوئے لکھا کہ اس کو کہتے ہیں الٹرا پرو میکس لیجنڈ، شکوہ بھی سنادیا، بیوی کو سنبھال بھی لیا۔

ایک صارف نے عاطف کی اہلیہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سارہ قدرتی طور پر ہی اتنی خوبصورت ہیں، اتنا میک اپ کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔
فریحہ نامی صارف نے لکھا کہ تعریف کے ساتھ بے عزتی کرنا کوئی عاطف سے سیکھیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ اگر اتنی پیاری بیوی ہو تو کریڈٹ کارڈ کیا گھر بھی بیچ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین نے اقرا عزیز کی نئی تصویر شیئر کردی ، سوشل میڈیا پر وائرل