یاسر حسین نے اقرا عزیز کی نئی تصویر شیئر کردی ، سوشل میڈیا پر وائرل

Jul 09, 2021 | 19:26:PM
یاسر حسین نے اقرا عزیز کی نئی تصویر شیئر کردی ، سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکار و میزبان یاسر حسین نے اہلیہ اقراعزیز کی نئی تصویر شیئر کردی گئی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ۔
اقرا عزیز اکثر و بیشتر اپنی نئی تصویریں اور گھومتے پھرتے بنائے گئے وی لاگز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔یاسر حسین کی جانب سے اقرا عزیز کی ایک نئی تصویر انسٹا گرام کی سٹوری پر شیئر کی گئی ہے جس میں اقرا عزیز سیاہ ٹی شرٹ پہنے ہوئے کرسی پر بیٹھی ہیں۔

تصویر میں یاسر حسین کا پالتو کتا تیجا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اقرا عزیز کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں رواں ماہ جولائی میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔
یاسر حسین نے اقرا عزیز سے اظہارِ محبت 2019 کے ایک ایوارڈ شو میں کیا تھا جس کے بعد دونوں نے سال 2019 کی 28 دسمبر کو شادی کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کتنے غلیظ انسان ہیں۔۔۔حریم شاہ کی سیاسی شخصیات کو بھانڈا پھوڑنے کی دھمکی