سنگیتا بجلانی اور  اظہر الدین  کی پریم کہانی کیسے شروع اور کیوں ختم ہوئی۔۔۔؟

Jul 09, 2021 | 15:20:PM
 سنگیتا بجلانی اور  اظہر الدین  کی پریم کہانی کیسے شروع اور کیوں ختم ہوئی۔۔۔؟
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی اور سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) بھارت کے فلمی ستاروں اور دنیائے کرکٹ کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ نواب پٹودی اور شرمیلا ٹیگور  سے لے کر ورات کوہلی اور انوشکا شرما  تک طاقتور جوڑے بن کر سامنے آئے ہیں۔ حالانکہ اس ضمن میں کچھ ایسی کہانیاں بھی ہیں، جو شروع تو ہوئیں لیکن انجام تک نہیں پہنچ سکیں۔ تو کچھ ایسی کہانیاں بھی ہیں جو اپنے انجام تک پہنچ کر بھی ادھوری سی ہوگئیں۔ بالی ووڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی اور سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین  کی خوبصورت پریم کہانی بھی ایسی ہی ہے۔شادی شدہ محمد اظہر الدین کا دل اس اداکارہ پر آیا اور انہوں نے کسی کی پرواہ کئے بغیر سنگیتا بجلانی کا ہاتھ تھام لیا۔ 

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق سنگیتا بجلانی  آج اپنا 61 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ سنگیتا بجلانی کو سب سے زیادہ شہرت سلمان خان کے ساتھ رشتے سے ملا۔ ان کا فلمی کیریئر تو کچھ خاص نہیں رہا، لیکن ان کی ذاتی زندگی ہمیشہ سرخیوں میں رہی۔اداکارہ اور سابق مس انڈیا سنگیتا بجلانی  بچپن سے ہی بالی ووڈ میں آنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے16 سال کی عمر سے ماڈلنگ شروع کی اور کم وقت میں ہی اس چکاچوندھ بھری دنیا میں بڑا نام بن گئیں۔ سنگیتا بجلانی کا فلمی کیریئر اوسط تھا، لیکن اپنی خوبصورتی کی وجہ سے وہ مداحوں کے دلوں پر راج کرتی تھیں۔ محمد اظہر الدین سے ملاقات سے پہلے وہ سلمان خان  کے ساتھ رشتے میں تھیں۔ دونوں نے لمبے وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔  جب سلمان خان انہیں چھوڑ کر سومی علی نام کی ماڈل کو ڈیٹ کرنے لگے تو ان کا دل ٹوٹ گیا، سلمان خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ ان کے شادی کے کارڈ بھی چھپ چکے تھے، لیکن انہوں نے آخری وقت میں شادی سے انکار کردیا۔ ایسے میں  محمد اظہرالدین نے سنگیتا بجلانی کے ٹوٹے دل کو سہارا دیا۔محمد اظہرالدیناور سنگیتا بجلانی ی ملاقات ایک اشتہاری فلم کی شوٹ کے دوران ہوئی۔ اس وقت سنگیتا بجلانی ابھرتی ہوئی اداکارہ تھیں اور اظہر الدین کرکٹ کے میدان پر جیت کے جھنڈے بلند کر رہے تھے۔ اظہرالدین کی مانیں تو سنگیتا کو پہلی نظر میں دیکھتے ہی انہیں پیار ہوگیا تھا۔ دھیرے دھیرے دونوں کا پیار پروان چڑھنے لگا۔ میڈیا میں دونوں کے افیئرکی چرچا شروع ہوگئی تھی۔ سنگیتا بیرون ممالک میں ٹیم کے میچوں کے دوران دکھائی دیتی تھیں۔ جیسے جیسے اظہر  اور سنگیتا کا پیار پروان چڑھ رہا تھا، اس عظیم بلے باز کا کرکٹ گراف نیچے جارہا تھا۔ سنگیتا سے ملنے سے پہلے ہی اظہرالدین شادی شدہ تھے اور دو بچوں کے باپ تھے۔ سنگیتا بجلانی سے شادی کرنے کے لئے انہون نے سب کچھ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ ان کی پہلی بیوی کا نام نورین تھا، وہ حیدرآباد کی رہنے والی تھیں۔ وہ اظہر الدین کی فیملی کی چہیتی بہو تھیں، اس لئے فیملی طلاق نہیں چاہتی تھی۔ حالانکہ اظہر الدین نہیں مانے اور انہوں نے 9 سال کی شادی شدہ زندگی کو ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔اس وقت محمد اظہرالدین کو طلاق کے عوض میں نورین کو تقریباً ایک کروڑ روپے دینے پڑے تھے۔ اس وقت اسے ملک کا سب سے مہنگا طلاق مانا گیا تھا۔ محمد اظہرالدین سے طلاق کے بعد نورین نےکینیڈا کے بزنس مین سے شادی کرلی۔ نورین سے اظہر کے دو بیٹے ہیں۔ چھوٹے بیٹے ایاز کی ستمبر 2011 میں ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔ ایاز کو بائیک ریسلنگ کا شوق تھا۔ وہیں دوسرے بیٹے اسد نے حال ہی میں ثانیہ مرزا کی بہن انم سے شادی کی ہے۔سال 1996 میں سنگیتا بجلانی اور محمد اظہرالدین ایک ہوگئے۔ اظہرالدین سے شادی کے لئے سنگیتا بجلانی نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام عائشہ رکھ لیا۔ دونوں کی شادی 14 سال تک چلی۔ اظہر الدین کی زندگی بیڈمنٹن کھلاڑی جوالہ گٹا کی انٹری کے بعد سے دونوں کی شادی شدہ زندگی میں پریشانیاں آگئیں اور دھیرے دھیرے دونوں ایک دوسرے سے دور ہوگئے۔ سال 2010 میں طلاق لے کر دونوں الگ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھ سے شادی کروگی‘ وکی کوشل نے کترینہ کیف سے کیا کہہ دیا۔۔ ویڈیو وائرل