’مجھ سے شادی کروگی‘ وکی کوشل نے کترینہ کیف سے کیا کہہ دیا۔۔ ویڈیو وائرل

Jul 09, 2021 | 13:21:PM
 ’مجھ سے شادی کروگی‘ وکی کوشل نے کترینہ کیف سے کیا کہہ دیا۔۔ ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارتی فلموں کی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے اور  یہ بحث آجکل زوروں پر ہے ۔ دونوں نے ابھی تک اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی ذاتی بیان نہیں دیا ہے ، لیکن دونوں کی تصویریں اکثر لوگوں کے ذہن میں شک پیدا کردیتی ہیں ۔حالیہ دنوں میں ان دونوں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں وکی کوشل اداکارہ کترینہ کیف سے ’مجھ سے شادی کروگی‘ کہتے ہیں ۔

بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق اداکار وکی کوشل اداکارہ کترینہ کیف کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں اداکار سلمان خان بھی نظر آرہے ہیں ۔ دراصل یہ ویڈیو کسی ایوارڈ پروگرام کا ہے ، جس میں وکی کوشل  اداکارہ کترینہ کیف سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کسی اچھے سے وکی کوشل کو تلاش کرکے اس سے شادی کیوں نہیں کرلیتی ہیں؟ شادی کا سیزن چل رہا تھا ، تو مجھے لگا کہ آپ کا بھی دل کررہا ہوگا ، تو میں آپ سے پوچھ لیتا ہوں ۔ تو  جواب میں کترینہ نے پوچھا کیا ؟ اس کے بعد وکی مذاق میں بولتے ہیں مجھ سے شادی کروگی ؟ ۔ اس پر سلمان خان ہنستے ہوئے نظر آتے ہیں، لیکن تھوڑی ناراضگی بھی انکے چہرے پر نظر آتی ہے ۔ پھر کترینہ بولتی ہیں کہ انہیں ہمت نہیں ہے تو سلمان خان نے یہ بات سن کر چونک جاتے ہیں ۔ 

خیال رہےکہ حال ہی میں وکی کوشل کو کترینہ کیف کے گھر پر دیکھا گیا ، جس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ کی طرف سے 2019 سے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں دی جا رہی ہیں۔ اب دونوں سٹار کے مداحوں  کی نگاہیں اس بات پر بھی مرکوز ہیں کہ آخر کب یہ دونوں اپنے رشتے کا اعلان عوام کے سامنے کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: جب فیض احمد فیص نے دلیپ کمار کا آٹو گراف لینے کی کوشش کی۔