گیس ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم ،ایک جاں بحق ایک شدید زخمی

Jul 09, 2021 | 10:53:AM
 گیس ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم ،ایک جاں بحق ایک شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی شاہراہ پر لمجی کے قریب گیس ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم ، گیس ٹینکر میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق  ٹرالر خراب ہونے کی وجہ سے کھڑا ہوا تھا گیس ٹینکر والے نے پیچھے سے آکر ٹکر ماری ۔حادثے  کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے اور زخمی ہونے والے شخص کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ہمایوں گل جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت اورنگ زیب کے نام سے ہوئی ہے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے شخص کا تعلق پنجاب کے علاقے ملتان سے بتایا جاتا ہے  زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسکو سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:    پرچے آؤٹ ہونا معمول ،حل شدہ پرچہ 1000 روپے میں فروخت