پی ٹی آئی میں ڈسپلن نہیں، ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے، محمود خان اچکزئی

Jan 09, 2026 | 19:31:PM
پی ٹی آئی میں ڈسپلن نہیں، ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے، محمود خان اچکزئی
کیپشن:  محمود خان اچکزئی لاہور بار کے الیکشن میں ایک امیدوار کے انتخابی کیمپ میں وزٹ کے موقع پر گفتگو کر رہے ہیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ  اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن نہیں، ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے۔

لاہور میں لاہور  بار کے صدارتی امیدوار کے انتخابی کیمپ میں وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کل جلوس بہت بڑا تھا لیکن ایک بھی سپیکر اور مائیک نہیں تھا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا،   ہم پی ٹی آئی کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں، ہم یہاں عہدوں کے لیےنہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ڈسپلن نہیں ہے۔ یہاں  ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے۔ محمود خان اچکزئی نے اپنے سیاسی خیالات کے متعلق کہا،  ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں تحریکوں کے وارث ہیں۔  اگر کوئی غلطی مانے گا تو اس سے  مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  نجی یونیورسٹی میں طالبہ کے اقدام خودکشی کے کیس میں اہم پیش رفت