چین کی امریکہ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس ویڈیو کے ساتھ طنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکہ میں چینی سفارتخانے نے ’چین کا ایک اور جھٹکا‘ کے عنوان سے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ طنزیہ ویڈیو جاری کردی۔
یہ ویڈیو چینی معاشی ترقی اور کامیابیوں کو امریکہ کے لیے ’خطرہ‘ قرار دینے والے مغربی بیانیے پر مبنی ہے۔
اے آئی ویڈیو میں چین کی معاشی اور تکنیکی ترقی کو خطرہ قرار دینے والے مغربی بیانیے کا مذاق اڑایا گیا ہے۔
ویڈیو میں الیکٹرک گاڑیوں، سولر پینلز، بیٹریوں اور مینوفیکچرنگ میں چین کی برتری کو نمایاں کیا گیا۔
اس کے علاوہ بتایا گیا کہ امریکہ ایک طرف چین کی ترقی سے خوفزدہ دکھائی دیتا ہے تو دوسری طرف سستی چینی مصنوعات پر اس کا انحصار بھی برقرار ہے۔
Breaking news: Another "#China shock" pic.twitter.com/5uMWrStZgn
— Chinese Embassy in US (@ChineseEmbinUS) January 7, 2026