پی پی 167 ضمنی الیکشن:  5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

Jan 09, 2026 | 18:40:PM
پی پی 167 ضمنی الیکشن:  5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)پی پی 167 ضمنی الیکشن کے لیے  5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے۔

فہرست کے مطابق ملک محمد شفیع، اشفاق احمد، عطا فرید ،عمیر سیف اور محمد سیف نے کاغذات نامزدگی جمع کروایئے ہیں، 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کی جائے گی۔

23 جنوری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 23 جنوری کو ہی امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

24 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے، 4 فروری کو پی پی 167 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :ہم اندرونی طور پر تقریباً ڈیفالٹ ہوچکے تھے: احسن اقبال