20 سال بعد بسنت ، لاہور شہر 3 زون میں تقسیم

Jan 09, 2026 | 12:49:PM
20 سال بعد بسنت ، لاہور شہر 3 زون میں تقسیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور میں 20 سال بعد بسنت کی تقریبات کے لیے انتظامات زور و شور سے شروع ہو گئے ہیں۔

 شہر کو ریڈ، ییلو اور گرین زون میں تقسیم کر کے سکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ بسنت کے دن منظم اور محفوظ رہیں۔

ریڈ زون میں اندرون شہر کے 47 مقامات شامل کیے گئے ہیں جبکہ ییلو زون میں اندرون شہر سے 10 کلومیٹر کے دائرے کے 32 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔

 دونوں زونز میں پولیس، ریسکیو، اور انٹینا لگانے والے مکینکس کے کیمپس قائم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:عام آدمی کے لیے الیکٹرک بائیکس اسکیم کا اعلان

 غیر قانونی موٹر سائیکل سوار یا بغیر ہیلمٹ والے افراد ریڈ اور ییلو زون میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

بسنت کے دوران سرکاری سکولوں کی چھتیں بھی استعمال کی جائیں گی۔

 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پکی لینٹر والی چھتوں کا ڈیٹا مرتب کرنا شروع کر دیا ہے، اور زونل ہیڈز کو دو روز میں کنکریٹ چھتوں کا ڈیٹا مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 چھتیں کرائے پر دی جائیں گی، جس سے سکول کے طلباء بھی بسنت میں حصہ لے سکیں گے۔