ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ، سٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

Jan 09, 2026 | 10:54:AM
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ، سٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں موجود زرمبادلہ ذخائر میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 5 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 2 جنوری 2026 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

 جس کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 21 ارب 19 کروڑ 24 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔

 جس سے درآمدات، بیرونی ادائیگیوں اور مالی استحکام میں بہتری آنے کی امید کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:سٹاف کو ہر ہفتے 3 ہزار ڈالر کا لنچ کروانیوالا انوکھا باس