برطانیہ میں دہائی کی شدید ترین برفباری،درخت اکھڑ گئے

حکام کی جانب سے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے، شدید سردی اور برفباری کے باعث   تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ، مقامی کونسلوں کی طرف سے سکولوں کی بندش کی فہرستیں بھی اپ ڈیٹ کی جا رہی ہیں،خراب موسمی حالات کے باعث ہیڈ ٹیچر کو سکول کی بندش کا اختیار سونپا گیا ہے

Jan 09, 2026 | 09:19:AM
برطانیہ میں دہائی کی شدید ترین برفباری،درخت اکھڑ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )برطانیہ کو برفانی طوفان گوریٹی کی یلغار کا سامنا ہے جہاں ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سو میل کی رفتار سے طوفانی ہواؤں نے موسم کو مزید سخت اور مشکل بنادیا ہے جبکہ ہزاروں صارفین بجلی سے بھی محروم ہیں۔

ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں طوفان گوریٹی کے لیے ایمبر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پرتشدد مظاہروں میں شدت، انٹرنیٹ بند

برمنگھم ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے رن وے بند کرنا پڑگیا۔ کارنوال میں ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس کے باعث درخت اکھڑ گئے۔

حکام کی جانب سے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں لندن میں بھی سخت موسم کے سبب شہری گھروں میں محصور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  16 تا 18 جنوری تک چھٹیاں،موجیں لگ گئیں

  یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث   تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے تھے ۔

 مقامی کونسلوں کی طرف سے سکولوں کی بندش کی فہرستیں بھی اپ ڈیٹ کی جا رہی ہیں، جیسے گزشتہ روز نارتھ یارکشائر کونسل کی طرف سے پچاس سکولو ں کی بندش سے آگاہی دی گئی۔

 ریڈیو سٹیشن سمیت ذرائع ابلاغ کو بھی استعمال کیا جائیگا، خراب موسمی حالات کے باعث ہیڈ ٹیچر کو سکول کی بندش کا اختیار سونپا گیا ہے۔