کڑاکے کی سردی، دھند اور سموگ، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا

Jan 09, 2024 | 21:09:PM
کڑاکے کی سردی، دھند اور سموگ، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں کڑاکے کی سردی، دھند اور سموگ چھائے رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا، پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے گی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس، نیب گواہان کی فہرست جاری، کون کونسی اہم شخصیات شامل؟

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ  کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں شدید سرد اور خشک رہے گا، تاہم بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے قدرے کم رہیں گے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کمشیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا انتباہ:

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے، شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔