عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس، نیب گواہان کی فہرست سامنے آگئی

Jan 09, 2024 | 20:05:PM
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس، نیب گواہان کی فہرست سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب گواہان کی فہرست سامنے آگئی۔

نیب بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 20 گواہ پیش کرے گا، تحفے کا پرائیویٹ طور پر تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی بطور وعدہ معاف گواہ پیش ہوں گے، گواہان کی فہرست میں ایک وعدہ معاف گواہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کتنے تحائف لئے؟ کتنی رقم ادا کی؟ قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا؟ توشہ خانہ چارج شیٹ میں انکشافات

سابق وزیراعظم کےملٹری سیکرٹری اور ڈپٹی ایم ایس سمیت ڈپٹی قونصلیٹ جنرل دبئی رحیم اللہ، توشہ خانہ کے سیکشن افسران، پی ایم آفس کے اسسٹنٹ سیکرٹری پروٹوکول زاہد سرفراز بھی نیب کے گواہان میں شامل ہیں۔

دوسری جانب بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نیب ریفرنسسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ ریفرنسسز میں درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہو ئے اور فیصلہ بھی محفوظ کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بشری بی بی نے بھی ریفرنس کی نقول وصول کرلیں اور آئندہ سماعت پر ملزمام پر190ملین پاونڈ میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔