پرویز الہیٰ  کل دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

لڑکھڑاتی پنجاب حکومت  ڈاواں ڈول، اہم افسران و شخصیات کو مدعو کرلیا 

Jan 09, 2023 | 21:09:PM
 پرویز الہیٰ  ,کل ,دو ,منصوبوں ,سنگ بنیاد
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لڑکھڑاتی پنجاب حکومت  ڈاواں ڈول ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے اچانک دو منصوبوں کی گراؤنڈ بریکنگ رکھ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کل گلشن راوی ٹی جنکشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ پرویز الہیٰ کل ہی کے روز دو ماہ سے جاری منصوبے سمن آباد موڑ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے،ایل ڈی اے حکام نے آج ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل کرلئے،وزیراعلیٰ گلشن راوی ٹی جنکشن کے مقام پر سنگ بنیاد رکھ کر سمن آباد موڑ پر تقریب میں شرکت کریں گے،صوبائی وزرا ، ارکان اسمبلی ، ایل ڈی اے گورننگ باڈی ارکان ، چیف سیکرٹری ، کمشنر ، آئی جی سمیت اہم افسران و شخصیات کو مدعو کرلیا گیا۔