انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 26 پیسے اضافہ ہوگیا

Jan 09, 2023 | 10:23:AM
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا
کیپشن: پیر کے روز کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کو پر لگ گئے
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی رفتار کم نہ ہوسکی ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 26 پیسے اضافہ ہوگیا۔

پیر کے روز کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کو پر لگ گئے،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 227.14روپے سے بڑھ کر 227.40روپے پر پہنچ گیا ۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگاہوکر 236.75 روپے پر پہنچ گیا ، یورو 3 روپے مہنگاہوکر 270 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 3 روپے مہنگاہوکر 307 روپے پر  رہا ، امارتی درہم 30 پیسے مہنگاہوکر 69.30 روپے کا ہوگیا، سعودی ریال 20 پیسے اضافے  سے 67.30 روپے کا ہوگیا ۔

 یاد رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر چار نہیں 10 ارب ڈالر ہیں۔ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود چھ ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے، آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جینیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی جہاں سے واپسی پرتین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رکیں گے۔سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔