پنجاب میں بڑی ہلچل: اہم شخصیت کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

Jan 09, 2023 | 08:49:AM
سابق ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھا اور ساتھ ہی رہوں گا، علاقائی سیاسی مصروفیات سے نکل کر 24 گھنٹے عمران خان کے لئے کام کروں گا۔

ن لیگ کے سابق ایم پی اے نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جس کو جاننا ان کے لئے بہت ضروری ہے، پنجاب اور کے پی کے دونوں اسمبلیوں کو فوری تحلیل کر دینا چاہئے، پرویز الہٰی اگر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو پی ٹی آئی ارکان کو استعفے دے دینے چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ نظام بدلنے کے لئے میرے پاس فارمولے موجود ہیں، جلد عمران خان سے مشاورت کروں گا۔