لاہور میں صفائی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کا ہنگامی پلان جاری

Jan 09, 2021 | 20:25:PM
لاہور میں صفائی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کا ہنگامی پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں صفائی کیلئے ہنگامی پلان جاری کردیا گیا۔ فیلڈ سٹاف کی اتوار کی چھٹی منسوخ کردی گئی۔چھٹی کے روز کام کرنیوالے فیلڈ سٹاف کو اضافی اعزاز یہ دینے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی لاہورعمران علی سلطان نے صفائی کیلئے ہنگامی پلان جاری کرتے ہوئے فیلڈ سٹاف کی اتوار کو چھی منسو خ کردی۔اتوار کے روز کام کرنے والے فیلڈ اسٹاف کو اضافی اعزازیہ دینے دیا جائیگا۔مشینری چلانے والےڈرائیورز کو ایک ہزار روپے فی کس اضافی دیا جائے گا۔سینٹری ورکرز کو 800 روپے فی کس اضافی ادا کیا جائے گا ۔