پاکستان ٹیسٹ سکواڈ    کاوطن واپسی کا سفر شروع

Jan 09, 2021 | 16:08:PM
پاکستان ٹیسٹ سکواڈ    کاوطن واپسی کا سفر شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کا مشکل دورہ نیوزی لینڈ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے اور ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں نے وطن واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹیسٹ سکواڈ آج صبح کرائسٹ چرچ سے آکلینڈ پہنچا جہاں دو گھنٹے کے بعد دبئی کے لئے سفر شروع کیا۔ پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان براستہ دبئی کل شام لاہور پہنچیں گے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت سکواڈ میں شامل 19 ارکان لاہور پہنچیں گے۔ اظہرعلی، عابد علی، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ، ظفر گوہر، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان بھی سکواڈ کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے۔

حارث سہیل سیالکوٹ، بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم اور سہیل خان کراچی پہنچیں گے۔پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں دو صفر اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو ایک سے شکست ہوئی تھی۔