خفیہ ادارے کا جعلی افسر گرفتار،جعلی کارڈ، مہریں برآمد

Jan 09, 2021 | 12:47:PM
 خفیہ ادارے کا جعلی افسر گرفتار،جعلی کارڈ، مہریں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سچل پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے خود کو حساس ادارے کا اعلیٰ افسر ظاہر کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے خفیہ ادارے کے جعلی افسر کے خلاف کارروائی کی ہے، کارروائی ڈسٹرکٹ ایسٹ سچل پولیس کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔پولیس نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا ملزم دو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا ،جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

 واضح رہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کافی عرصے سے شکایات موصول ہورہی تھیں، ملزمان نے شہریوں سے دھوکا دہی سے بھاری رقوم وصول کیں۔پولیس نے مزید کہا کہ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی کارڈ اور مہریں برآمد کیں ،مزید یہ کہ گٹکا بنانے کا نیا کام بھی شروع کیا تھا، پولیس کے ملازموں  نے گٹکا بھی برآمد کرلیا۔