اڈیالیہ جیل میں کل ملاقات کا دن، پی ٹی آئی نے رہنمائوں، وکلا کی فہرست جاری کر دی

Feb 09, 2026 | 22:53:PM
اڈیالیہ جیل میں کل ملاقات کا دن، پی ٹی آئی نے رہنمائوں، وکلا کی فہرست جاری کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کل اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنمائوں اور وکلاء کی ملاقات کی فہرست جاری کردی ہے۔

 کل پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ جیل جائیں گے، سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ، سلمان صفدر، علی زمان اور خالد چوہدری بھی جیل جائیں گے۔

اس حوالے سے پارٹی نے ملاقات کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی ہے، کل بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران بھی اڈیالہ جیل آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اے آئی میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے: شہباز شریف