دہشتگردوں کیلئے پیغام ہے ہم خوشیاں منائیں گے اور آپ کو نیست و نابود کرینگے؛سینیٹرپرویز رشید

Feb 09, 2026 | 19:18:PM
دہشتگردوں کیلئے پیغام ہے ہم خوشیاں منائیں گے اور آپ کو نیست و نابود کرینگے؛سینیٹرپرویز رشید
کیپشن: سینیٹر پرویز رشید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)مسلم لیگ ن کے سینیٹرپرویز رشید کاکہناتھا کہ دہشتگرد ہم سے خوشیاں چھیننا چاہتے تھے وہ چاہتے ہیں ہم ہروقت ماتم کریں ،ہم دہشتگردوں کو پیغام دیں گےہم اپنی خوشیاں منائیں گے اور آپ کو نیست و نابود کریں گے۔

سینیٹر اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ترلائی حملہ بزدلانہ واقعہ ہے  دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کی بیٹی بے نظیر بھٹو نے اپنی جان دی،دہشتگردی کے خلاف نواز شریف  نےجنگ شروع کی اور ناسور کا تقریباً خاتمہ کردیا تھا، میں آج سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کروں گا،اگر یہ ثابت کریں گے کہ دہشتگرد ظلم کا شکار تھے اس لیے دہشتگردی کررہے تو یہ غلط ہوگا ،کسی دہشتگرد نے آج تک یہ بات نہیں کی کہ اس کے ساتھ ظلم ہوا ہے بلکہ ان کا اپنا ایجنڈا ہے،دہشتگردوں کا ایجنڈا ہے کہ میرا عقیدہ ٹھیک ہے باقی سب غلط ہے،یہ دہشتگرد دہشتگردی کو ثواب سمجھتے ہیں یہی ان کا ایجنڈا ہے۔

پرویز رشید کاکہناتھا کہ دہشتگرد ہم سے خوشیاں چھیننا چاہتے تھے وہ چاہتے ہیں ہم ہروقت ماتم کریں ،ہم دہشتگردوں کو پیغام دیں گےہم اپنی خوشیاں منائیں گے اور آپ کو نیست و نابود کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکمران لوگوں کی جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتے تو مستعفی ہوجائیں،علامہ راجہ ناصر عباس