محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے13 ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیئے

Feb 09, 2026 | 18:52:PM
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے13 ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے 13 ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیئے۔ 
ڈاکٹر سید محسن شاہ کو ایم ایس جناح ہسپتال کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،پروفیسر حافظ معین ایم ایس جناح ہسپتال تعینات کردیا گیا۔

ڈاکٹر مامون اکبر قریشی ایم ایس میاں منشی ہسپتال ،ڈاکٹر رانا خرم آفتاب ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال،ڈاکٹر عبدالرحمان ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال،ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ ایم ایس بینظیر بھٹو شہید ہسپتال راولپنڈی جبکہ ڈاکٹر کامران آصف ایم ایس چلڈرن ہسپتال ملتان تعینات کردئےگئے۔
ڈاکٹر سعود  افضل ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات،ڈاکٹر سہیل خواجہ ایم ایس ڈاکٹر فیصل مسعود ہسپتال سرگودھا،ڈاکٹر منصور احمد افغان ایم ایس علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان،ڈاکٹر عامر محمود بخاری ایم ایس شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان اور ڈاکٹر فیصل وحید ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال تعینات کردئےگئے۔
علاوہ ازیں، ڈاکٹر امتیاز احمد رانا ایم ایس گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال جبکہ ڈاکٹر سید فخر عباس شاہ ایم ایس ٹرشری کیئر ہسپتال نشتر ٹو تعینات کردئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  :  وزیراعظم کا موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیئے جانے پر اظہا ر اطمینان