وزیراعظم کا موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیئے جانے پر اظہا ر اطمینان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ کو ’’مستحکم‘‘ (Stable) قرار دیئے جانے پر اظہار اطمینان کیا ہے، معاشی ٹیم کی کاوشوں کی بھرپور پذیرائی کی گئی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس و ریٹنگز پاکستان کی معاشی سمت کی درستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام و ترقی کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی جس پر وہ لائق تحسین ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اے آئی میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے: شہباز شریف