چیف جسٹس سپریم کورٹ کےیحییٰ آفریدی سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اقوام متحدہ کے وفد نے ملاقات کی ہے ، اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی،اعلامیہ کے مطابق یو این ڈی پی،یو این ویمن، یونیسف،یو این او ڈی سی اور یو این ایف پی اے کے نمائندے ملاقات میں شریک تھے۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے نظام انصاف میں اصلاحات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی اور عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات بارے آگاہ کیا،چیف جسٹس نے نظام انصاف اور گورننس و احتساب کے باہمی تعلق کو اُجاگر کیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےبتایا کہ مضبوط عدالتی نظام پائیدار ترقی اور جمہوریت کی بنیاد ہے،چیف جسٹس نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے اداروں کے تعمیری کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اے آئی میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے: شہباز شریف