وزیراعظم ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے کل یو اے ای جائیں گے  

Feb 09, 2025 | 16:17:PM
وزیراعظم ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے کل یو اے ای جائیں گے  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقدہ ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 10 فروری کو 2 روزہ دورے پریو اے ای جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے اور  پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔

مزید پڑھیں:شہباز دور میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ 

اس کے علاوہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم عالمی رہنماؤں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، پاکستان اور  یو اے ای کے درمیان معیشت، تجارت، مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ ہوگا، وزیر اعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار ہے، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات باہمی اعتماد، بھائی چارے اور تعاون پر مبنی ہیں۔