نمیبیا کے پہلے صدر سیم نیوما انتقال کر گئے
جنوبی افریقہ سے آزادی کی جدوجہد میں بھی کلیدی کردارتھا،3 بارصدر منتخب ہوئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نمیبیا کے بانی اور پہلے صدر سیم نیوما 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
نمیبیا نے 1990ء میں جنوبی افریقہ سے آزادی حاصل کی تھی جس کے بعد سیم نیوما 1990ء میں ہی نمیبیا کے پہلے صدر منتخب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نئی دہلی کی وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد میں بھی سیم نیوما نے کلیدی کردار ادا کیا تھا،وہ 1990ء سے 2005ء تک 3 بار نمیبیا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔