سیکیورٹی اداروں کی بلوچستان میں کامیاب کارروائی ، ہائی پروفائل دہشت گرد ہلاک

Feb 09, 2024 | 22:48:PM
سیکیورٹی اداروں کی بلوچستان میں کامیاب کارروائی ، ہائی پروفائل دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)  سیکیورٹی فورسز کی  ملک دشمن عناصر کیخلاف بلوچستان میں کامیابی  کارروائی ، انتہائی مطلوب ہائی پروفائل دہشتگرد جہنم واصل۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قلعہ سیف اللہ، بلوچستان میں ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں داعش کا انتہائی مطلوب دہشت گرد شکور عرف نعمان عرف ابو حمزہ مارا گیا،  ہلاک دہشت گرد 7 فروری کو قلعہ سیف اللہ، پشین میں دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا،ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں خودکش دھماکوں  کی منصوبہ بندی کررہاتھا،سیکیورٹی فورسز بلوچستان  کاامن واستحکام  تباہ کرنےکی سازشیں ناکام بنادیں گی۔