لیگی رہنما رانا ثناء اللہ پی ٹی آئی حمایتی امیدوار سے مات کھا گئے 

Feb 09, 2024 | 21:02:PM
لیگی رہنما رانا ثناء اللہ پی ٹی آئی حمایتی امیدوار سے مات کھا گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گزشتہ روز ہونے والے انتخابی دنگل 2024 کے نتائج  آنے شروع ہو چکے ہیں،جس میں بڑے بڑے برج الٹ چکے ہیں ۔

ایسا ہی فیصل  آباد کے حلقہ این اے 100 میں ہو اہے جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  کو بڑے مارجن سے شکست ہوئی ہے،

این اے 100 سے آزادامیدوار نثار جٹ ایک لاکھ 31 ہزار 996 ووٹوں کیساتھ میدان مار گئے جبکہ ن لیگ کے رانا ثنا اللہ ایک لاکھ 12ہزار 403 ووٹ لے سکے ۔