این اے 122، سعد رفیق ہار گئے , لطیف کھوسہ نے میدان مار لیا

Feb 09, 2024 | 11:57:AM
این اے 122، سعد رفیق ہار گئے , لطیف کھوسہ نے میدان مار لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) لاہور کے حلقہ این اے 122 سے تحریک انصاف  کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لطیف کھوسہ نے سابق وزیر ریلوے اور ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کو دردناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے میدان مارلیا.

 غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 122 سے سردار لطیف خان کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ ہی لینے میں کامیاب ہوئے ۔

یاد رہے کہ 8 فروری کو پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی،پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔

 دوسری جانب ٹوئٹ پر بیان بھی دیدیا،سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے ہار تسلیم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کو مبارکباد پیش کر دی۔

 ان کا کہنا تھا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم کرتا ہوں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا کرے، آمین۔