کراچی، پولیس مقابلہ میں ڈاکو گرفتار

Feb 09, 2023 | 09:03:AM
(24نیوز) کراچی میں عزیز بھٹی پولیس نے 2 مقابلوں میں ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، مقابلے یونیورسٹی روڈ اور راشد منہاس روڈ پر ہوئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں عزیز بھٹی پولیس نے 2 مقابلوں میں ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، مقابلے یونیورسٹی روڈ اور راشد منہاس روڈ پر ہوئے۔

 پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب اور راشد منہاس روڈ پر نیپا کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد  3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، مقابلے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

 زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک ڈاکو شاہان اسپتال پہنچنے سے قبل بیت المکرم کے قریب دم توڑ گیا۔ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت صغیر اور حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت شاہان کے نام سے ہوئی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکو ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔