کنٹونمنٹ بورڈ ضمنی انتخاب: عمران خان کو بڑا جھٹکا۔۔ ن لیگ نےمیدان مار لیا

Feb 09, 2022 | 21:41:PM
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ، ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن، طاہر ایوب، جیت گئے،
کیپشن: پی ٹی آئی، ن لیگ، پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 2 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ملک طاہر ایوب 4913 ووٹوں کے ساتھ جیت گئے ۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زین العابدین اعجاز 4583 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، تحریک لبیک پاکستان کے عامر رو¿ف نے 880 جبکہ جماعت اسلامی کے اصغر خان کو 695 ووٹ ملے۔
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڑ میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بیس فیصد کے قریب رہا ،ضمنی انتخاب کے دوران کل 12104 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ 127 ووٹ مسترد ہوئے
واضح رہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی دس نشستوں میں سے ن لیگ پہلے ہی سات نشستیں جیت چکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پٹرول بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا۔۔؟؟جلدی کریں ٹینکیاں فل کروالیں!!ویڈیو دیکھیں