حریم شاہ کی بجائے بلال شاہ کیساتھ صندل خٹک۔۔ نئی ویڈیو وائرل

Feb 09, 2022 | 19:17:PM
بلال شاہ۔ویڈیو۔دوست۔سوشل میڈیا۔انسٹا اکاﺅنٹ
کیپشن: حریم شاہ اور صندل خٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جب سے شادی ہوئی ہے وہ ہمیشہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر نظرآرہی ہیں۔چاہے وہ ترکی میں ہوں یا پھر لندن اور یا پھر دبئی ان کی ہر ویڈیو میں بلال شاہ کی موجودگی لازمی ہے۔
حریم شاہ کی ان حرکتوں سے گمان یہ ہوتا تھا کہ حریم شاہ اور بلال شاہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کیلئے لازم ملزوم ہیں اور ان کے چاہنے والے دونوں کے عادی بھی ہو گئے ہیں۔
لیکن حریم شاہ کے آفیشل انسٹا اکاﺅنٹ پر بلال شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کے ساتھ حریم شاہ کی بجائے صندل خٹک نظر آرہی ہیں۔ویڈیو کے پس منظر میں رومانٹک گانا نینوںوالے نے چھیڑامن کا پیالہ۔۔چل رہا ہے اور صندل خٹک ہاتھ میں چمچہ لئے مسکرا رہی ہیں جبکہ بلال شاہ منہ پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کچھ کہہ رہے ہیں ویڈیو کی آواز بند ہے اسلئے واضح نہیں کہ کیا بات ہو رہی ہے۔


حریم شاہ نے کمنٹس بکس بند کررکھا ہے ۔لیکن اگر کمنٹس بکس کھلا ہوتا توچاہنے والے اور ناقدین ضرور اس ویڈیو پر تنقید کرتے ۔کچھ لوگ یہ بھی سوچتے کہ کہیں صندل خٹک حریم شاہ کی جگہ تو نہیں لینا چاہتیں بہرحال یہ سب مفروضے ہیں۔حریم شاہ اور بلال شادی شدہ ہیں ان کا رشتہ برقرار رہنا چاہئے۔واضح رہے کہ صندل خٹک اور حریم شاہ دوست ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ حرا مانی اور انوشے کی ڈانس ویڈیو وائرل۔۔ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا