شاہنواز دھانی کی گراؤنڈ میں کرسیاں صاف کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

Feb 09, 2022 | 18:43:PM
ملتان سلطانز، فاسٹ بولر، شاہ نواز دھانی،
کیپشن: شاہ نواز دھانی کرسیاں صاف کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل دائیں ہاتھ کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی گراؤنڈ میں کرسیاں صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے لیے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کے پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران شاہ نواز دھانی نے سٹیڈیم کی کرسیاں صاف کیں جبکہ ساتھی کھلاڑی صہیب مقصود نے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز دھانی سٹیڈیم میں موجود کرسیاں صاف کررہے ہیں۔


واضح رہے کہ کراچی میں دھوم مچانے کے بعد پی ایس ایل سیون کا میلہ لاہور میں سجنے کو تیار ہے ، 10 فروری سے شروع ہونے والے سنسنی خیز مقابلوں کے لیے قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ سکیورٹی کے علاوہ 20بیڈز پر مشتمل عارضی سپتال بھی قائم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایسا کیا ہوا؟۔۔ڈرامہ’’ ارطغرل غازی‘‘ کی اداکارہ شوہر سے طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں