ایسا کیا ہوا؟۔۔ڈرامہ’’ ارطغرل غازی‘‘ کی اداکارہ شوہر سے طلاق کیلئے عدالت  پہنچ گئیں

Feb 08, 2022 | 16:46:PM
ترکی ، ڈرامہ ،سیریل، ارطغرل غازی ،  گوکچے خاتون ، ترک ، شوہر ، طلاق ، عدالت 
کیپشن:   ترک اداکارہ   گوکچے خاتون (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکی کے مشہور  ڈرامہ سیریل’’ ارطغرل غازی ‘‘ میں  گوکچے خاتون کا کردار اداکرنیوالی ترک اداکارہ  شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق ترک اداکارہ اور ان کے گلوکار شوہر سنان اکسل نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان  ازدواجی رشتے کی بنیاد کمزور ہو چکی ہے اور وہ مزید ایک ساتھ نہیں رہ سکتے ہیں۔اداکارہ  کا کہنا تھا کہ میں اب اپنے شوہر کےساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی اس لئے الگ ہونا چاہتی ہوں۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ سال فروری میں دوسری شادی کی تھی  جبکہ  پہلی شادی دسمبر 2018ء میں ایمسٹرڈیم میں کی جو  9 ماہ بعد 2019ء میں ہی ختم ہو گئی۔تاہم گزشتہ سال 22 فروری 2021 کو اداکارہ نے ایک بار پھر گلوکار سنان اکسل سے شادی کی جو اب ایک بار پھر طلاق کی صورت میں ختم ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس۔۔  عدالت کااداکارہ خوشبو سمیت دیگر ملزموں کی درخواست پر فیصلہ