امریکا میں کورونا وائرس کے باعث پہلے رکن کانگریس کی موت

Feb 09, 2021 | 20:39:PM
امریکا میں کورونا وائرس کے باعث پہلے رکن کانگریس کی موت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) امریکا میں کورونا وائرس کے باعث پہلے رکن کانگریس کی موت واقع ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ریپبلکن رکن رون رائٹ نے 21 جنوری کو کورونا سے متاثرہ ایک شخص سے ملاقات کے نتیجے میں وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔ 
 ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں رون رائٹ اور ان کی اہلیہ کا علاج کیا جارہا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور 67 سال کی عمر میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ اس سے قبل رو رائٹ کینسر کے علاج معالجے باعث کئی پیچیدگیوں کا سامنا کررہے تھے۔
 واضح رہے کہ رون رائٹ کرونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والے ایوان نمائندگان کے پہلے رکن ہیں۔ریپبلکن رکن کانگریس ران رائٹ 2018 میں کانگریس کے رکن منتخب ہوئے تھے۔امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈیڑھ ہزار اموات ہوئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پونے پانچ لاکھ سے بھی بڑھ گئی۔