رمضان شوگر ملز ریفرنس ،شہباز اور حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع 

Feb 09, 2021 | 13:02:PM
رمضان شوگر ملز ریفرنس ،شہباز اور حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق  احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی، اس موقعہ پر جیل حکام نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نےکیس کی مختصر سماعت کے بعد حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا، جبکہ عدالت نے نیب کے گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لئے اگلی سماعت پر طلب کرلیا۔