سندھ چین سے کورونا ویکسین کے 2 کروڑ ڈوز خریدے گا

Feb 09, 2021 | 00:35:AM
سندھ چین سے کورونا ویکسین کے 2 کروڑ ڈوز خریدے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ حکومت کورونا وائرس پر قابو کیلئے چین سے ویکسین کے 2 کروڑ ڈوز خریدے گی۔
تفصیلات کے مطابق چینی قونصل خانے میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے چینی قونصل جنرل لی بیجن سے ملاقات کی، جس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی بھی موجود تھے۔وزیر صحت سندھ نے کہا کہ سندھ میں کرونا ویکسی نیشن کے لیے 2 کروڑ ڈوز کی ضرورت ہے، اور حکومت براہ راست چین سے دو کروڑ ڈوز خریدنا چاہتی ہے۔
عذرا پیچوہو نے کہا کہ لوگوں کی زندگی محفوظ بنانے کےلئے ویکسی نیشن کو فعال رکھنا ضروری ہے، ہم ویکسین کی براہ راست خریداری کی اجازت کیلئے وفاق سے بات کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا پاکستان میں کورونا کے خاتمے کیلئے چین کا تعاون قابل تحسین ہے، عذرا پیچوہو نے چین کو سندھ میں ہسپتال اور ہیلتھ فیسلیٹیشن نیٹ ورک بنانے کی دعوت بھی دی، اور کہا چین سندھ میں طبی سہولتوں اور ہیلتھ ٹیکنالوجی میں مدد فراہم کرے۔چین کے قونصل جنرل نے وزیر صحت سندھ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، لی بیجن نے کہا سندھ میں ہیلتھ ٹیکنالوجی فراہمی میں تعاون پر چینی حکومت سے بات کروں گا۔ملاقات میں سندھ کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکلز کو چین کی ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن کی تربیت کیلئے چین بھیجنے پر اتفاق کیا گیا۔