محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کردی ۔
آج رات موسم کی صورتحال محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے ۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور خشک جبکہ صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے،سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،ساہیوال،ملتان،خانیوال، کوٹ ادو،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلودجبکہ صبح ،رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
آجکم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی09، اسکردومنفی06، بگروٹ منفی 04، گوپس اور گلگت میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ