محسن نقوی سے برطانوی وزیر داخلہ و نائب وزیر خارجہ کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے داخلہ ایلکس نورس اور برطانوی نائب وزیر خارجہ برائے پاکستان و افغانستان ہمیش فالکنر نے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات کے دوران پاک برطانیہ تعلقات پر تفصیلی مشاورت کی گئی، پاکستان اور برطانیہ کی انسداد منشیات اور مجرموں کے حوالگی بارے بھی بات چیت کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات پر بھی زور دیا گیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان وسیع تر دوطرفہ و علاقائی امور پر مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے، :عظمیٰ بخاری