انڈونیشین صدرسے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے چیف آف آرمی سٹاف چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور انڈونیشین صدر کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، انڈونیشین صدر اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور انڈونیشین صدر کا دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ، انڈونیشین صدر کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا گیاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر سوبیانتونے علاقائی امن اور سلامتی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
پاکستان، انڈونیشیا کے ساتھ تربیت، انسداد دہشتگردی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے، :عظمیٰ بخاری