شکارپور: پولیس مقابلے کے دوران 9 ڈاکو ہلاک ،2ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی

Dec 09, 2025 | 10:45:AM
شکارپور: پولیس مقابلے کے دوران 9 ڈاکو ہلاک ،2ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 9 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ مقابلے میں 2ڈی ایس پیز سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق نیو فوجداری تھانہ کی حدود منچھر شاہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانے پر پولیس کی کارروائی میں 9 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں ڈی ایس پی سٹی پارس بکھرانی اور اُن کے شوہر ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے،  زخمیوں کوعلاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں بھاری نفری، بکتر بند گاڑیاں اور ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے آپریشن جاری ہے،پولیس نے منچھر شاہ اور مضافاتی علاقوں کا مکمل محاصرہ کرلیا ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن مزید سخت کردیا گیا ہے،ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی آخری حد تک جاری رہے گی اور امن دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا:شہباز شریف