کراچی شارع فیصل گولیوں سے گونج اٹھا،ایک ڈاکو ہلاک،گارڈ زخمی

Dec 09, 2022 | 19:50:PM
کراچی, شارع فیصل,ڈاکو ہلاک،گارڈ زخمی,  پولیس
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی شارع فیصل پر فلمی مناظر ،ڈاکوؤں اور گارڈ میں فائرنگ کا تبادلہ،گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر بینک کے باہر کھڑا گارڈ زخمی ہو گیا،فائرنگ سےمتعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلیم اختر نامی سکیورٹی گارڈ منی چینجر کے باہر تعینات تھا،ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہورہے تھے  کہ ایک گولی سلیم اختر  کو لگی,  زخمی سکیورٹی گارڈ  کےبیان کے مطابق  ملزم فائرنگ کرتے فرار ہورہے تھے اور پیچھے سے سکیورٹی گارڈ بھی فائرنگ کررہا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مصروف شارع پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی,واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے،فوٹیج میں ملزموں کو فرار ہوتے اور سیکیورٹی گارڈ کو اندھا دھند فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے،فائرنگ سے شارع فیصل کے اطراف بھگڈر مچ گئی۔