پہلے ایم ڈی کیٹ پھرا یم بی بی ایس کی ڈگری ۔۔ پاکستان میڈیکل کمیشن 

Dec 09, 2021 | 21:19:PM
ایم ڈی کیٹ
کیپشن: ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیتے ہوئے طلبا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) پاکستان میڈیکل کمیشن نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ پاس نہ کرنیوالے طالبعلموں کوایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس ڈگری نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ پاس نہ کرنیوالے طالبعلموں سے متعلق اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کے بغیرڈگری غیرملکی سطح پربھی غیرتسلیم شدہ ہوگی، میڈیکل اورڈینٹل کالجوں میں داخلہ کیلئے ایم ڈی کیٹ لازمی ہے۔ اعلامیے کے مطابق داخلہ2021-22 کیلئے ایم ڈی کیٹ پاس کرنےکی شرح65 فیصدرکھی گئی ، 65فیصدشرح137مارکس پر بنتی ہے، جنہوں نے پی ایم سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ پاس کیا داخلے کے اہل ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا سندھ کے تمام میڈیکل اورڈینٹل کالج بھی اسی اصول میں شامل ہیں، پی ایم سی نے اس سال نیشنل میڈیکل اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔پاکستان میڈیکل کمیشن کا کہنا تھا کہ میرٹ حاصل کرنے والے طلبہ میڈیکل تعلیمی پروگراموں میں داخل ہوں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔کورونا وائرس کب ختم ہو گا؟ بل گیٹس نے نوید سنا دی