قومی کر کٹر شا دا ب خان کی شادی سے متعلق اہم خبر

Dec 09, 2021 | 12:49:PM
شاداب خان،شادی،انسٹاگرام،اہم جوابات
کیپشن: شاداب خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انسٹا گرام پر شاداب خان کی جانب سے گزشتہ روز سوالات اوران کے جواب کا سیشن شروع کیا گیا۔شاداب خان کا انسٹا اسٹوری پر مداحوں کو خود سے سوال کرنے کے لیے کہنا ہی تھا کہ  سوالوں کی لائن لگ گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق مداحوں کی جانب سے شاداب خان سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب بھی حس مزاح سے بھرپور تھے۔شاداب خان نے چند سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ آج کل پاکستان میں ہی ہیں اور وہ اسلام آباد میں نہیں بلکہ راولپنڈی میں رہتے ہیں۔اپنی والدہ سے بہت مار کھا رکھی ہے، شہری اور دیہاتی زندگی دونوں کا ہی اپنا مزہ ہے، انہیں دونوں پسند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نےوسیم اکرم اور وقاریو نس کاریکارڈ توڑدیا

بابر اعظم کے گھر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ اُنہیں واضح تو نہیں معلوم کہ بابر اعظم کہاں رہتے ہیں مگر اتنا پتہ ہے کہ وہ اپنے گھر ہی میں رہتے ہوں گے۔اس دوران شاداب خان سے شادی سے متعلق بھی سینکڑوں مداحوں نے سوال کیے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’سوال اچھا ہے مگر اُن کے پاس اس کا جواب نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ، سری لنکا میں موجودحفیظ، عامر، شعیب سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں اہم خبر