شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نےوسیم اکرم اور وقاریو نس کاریکارڈ توڑدیا

Dec 09, 2021 | 08:10:AM
شاہین آفریدی،حسن علی،وقار یونس،ریکارڈ
کیپشن: ریکارڈ ٹوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نےوسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی کا ایک سال میں زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران دس شکار اپنے نام کیے۔خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پیدا ہونے والے فاسٹ باؤلر نے ایک سال کے دوران پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ سابق لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم سے چھین لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک میچ میں12شکار۔۔مین آف دی میچ ساجد خان کاپہلا انٹرویو

سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے 1995ء میں 45 شکار کیے تھے جبکہ بنگال ٹائیگرز کیخلاف کھیلے جانے والی سیریز میں شاہین شاہ آفریدی نے 10 شکار کر کے اپنی وکٹوں کی تعداد 47 کر لی ہے۔

سابق عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے 1995ء میں 45 شکار کیے تھے۔ جبکہ ایک سال کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی وکٹوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔دوسری طرف قومی ٹیم کے ایک اور فاسٹ باؤلر حسن علی نے وقار یونس کا ایک سال کے دوران 40 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ، سری لنکا میں موجودحفیظ، عامر، شعیب سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں اہم خبر