کرکٹ کےدیوانوں کے لیے خوشخبری ۔۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

Dec 09, 2021 | 12:12:PM
ویسٹ انڈیز،کرکٹ ،ٹیم،کراچی ،آمد
کیپشن: ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی. ٹیم اور انتظامی عہدیدار دبئی کے راستے پرواز ای کے 600 سے آئے۔

تفصیلات کےمطابق ایئرپورٹ پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور منتظمین کے کورونا 19 کے پی سی آر ٹیسٹ کیلئے سیمپل لیے گئے، جس کے بعد انہیں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کراچی کنگزکو بڑا جھٹکا دے دیا

تمام کھلاڑی کورونا وائرس کے رزلٹ منفی آنے تک ہوٹل میں قرنطینہ میں رہیں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کی شام 6 بجے کھیلا جائے گا اور 14 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا جبکہ 16 دسمبر کو تیسرا اورآخری میچ ہوگا۔18 دسمبر کو ایک بجے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ اگلا میچ 20 اور آخری 22 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ، سری لنکا میں موجودحفیظ، عامر، شعیب سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں اہم خبر