قطب مینار کمپلیکس میں واقع تاریخی مسجد شہید کرنیکی سازش تیار

Dec 09, 2020 | 20:27:PM
 قطب مینار کمپلیکس میں واقع تاریخی مسجد شہید کرنیکی سازش تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں واقع قطب مینار کمپلیکس میں موجود ایک اور تاریخی مسجد شہید کرنے کی سازش تیارکئے جانے کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کی قوت الاسلام مسجدکے خلاف دہلی کی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطب مینار کمپلیکس کے احاطے میں موجود قوت الاسلام مسجد، مندر کمپلیکس کی جگہ بنائی گئی، مسجد کی جگہ مندر کمپلیکس کو بحال کیاجائے۔
خیال رہے کہ نئی دہلی کی قوت الاسلام مسجد تاریخی قطب مینار کے نزدیک واقع ہے۔درخواست میں دعویٰ کیا گیاہے کہ قطب مینار کمپلیکس ماضی میں جین اور ہندو مندروں پر مشتمل تھا، مسلمان بادشاہ قطب الدین ایبک نے 27 مندروں کو مسمار کرکے مسجد تعمیر کی تھی۔
عدالت سے درخواست کی گئی ہے کمپلیکس میں ہندو اور جین دیوتائوں کی مورتیوں کو بحال کیا جائے اور ان کی پوجا کی اجازت دی جائے۔
درخواست کی سماعت 24 دسمبر کو ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 نومبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی زمین ہندوئوں کے حوالے کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔