بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں، مزید 3 کشمیر ی شہید

Dec 09, 2020 | 13:09:PM
بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں، مزید 3 کشمیر ی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے جس میں قابض فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں محاصرہ کیا جس کی آڑ میں تین کشمیریوں کو شہید کردیاگیا۔کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی بھی ہوا جبکہ مال پورہ میں بھارتی فوج کی گاڑی کی ٹکر سے بزرگ کشمیری جاں بحق ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا کے علاقے سنگھ پورہ میں دستی بم دھماکے سے 4 شہری زخمی ہوئے ہیں۔