جنوبی افریقہ کی ٹیم اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے پاکستان آئیگی

Dec 09, 2020 | 12:16:PM
جنوبی افریقہ کی ٹیم اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے پاکستان آئیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم جنوری میں پاکستان آئے گی، کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی جس کے تحت ٹیم اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز میں 2 ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے میچز لاہور ، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت مکمل ہوچکی ہے جس کے تحت   پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے دس روز میں افریقی بورڈ کے مثبت جواب کے لیے پر امید ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم نے آئندہ برس جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچز کراچی اور لاہور ، ٹی 20 میچز راولپنڈی میں متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے 4 رکنی سکیورٹی وفد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، وفد نے  راولپنڈی ،کراچی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔